ایڈیلیڈ کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر بھارتی کپتان روہت شرما کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز اسکور کیے۔
ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی اوپنرز نے اچھا آغاز کیا لیکن بارش نے بنگلادیش کی وجہ سے بھارت نے بنگلادیش کو ڈک ورتھ لیوئس میتھڈ کے تحت 5 رنز سے ہرادیا۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز اسکور کیے، ویرات کوہلی نے 64 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔
کپتان روہت شرما 2 اور کے ایل راہول 50، سوریا کمار یادیو 30، ہاردک پانڈیا 5، دنیش کارتک اور اکسر پٹیل 7، 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
بنگلادیش کی جانب سے حسن محمود نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ کپتان شکیب الحسن 2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔
ایک سو پچاسی 185رنز کے تعاقب میں بنگلادیشی اوپنر لٹن داس نے زبردست نصف سنچری بنائی، لٹن داس نے 21 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔
بنگلادیش نے 7 اوورز میں بغیرکسی نقصان کے 70 رنز بنالیے تھےکہ بارش شروع ہوگئی اور ڈک ورتھ لیوئس میتھڈ کے تحت بنگلادیش کو 16 اوورز میں 151 رنز کا ہدف ملا تاہم 151 رنز کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 6 وکٹ پر 145 رنز بناسکی۔
لٹن داس27 گیندوں پر 60 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، نجم الحسین 21 اور شکیب الحسن نے 13 رنز بنائے، نورالحسن 25 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، مصدق حسین 6 ، عفیف حسین 3 اور یاسر علی ایک رن بناسکے جب کہ تسکین احمد 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ اور ہاردک پانڈیا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔