ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

ٹی20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی پاکستان کومل گئی۔ بلائنڈ ورلڈ کپ کی میزبانی سونپنے کا فیصلہ بنگلورمیں ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ ویزہ جاری نہ ہونے کے باعث بھارت نہ جا سکے۔ انہوں نے ویڈیو لنک پر اجلاس کی صدارت کی۔ بلائنڈ ٹی20 ورلڈ کپ 18نومبر سے 3 دسمبر2024 تک پاکستان میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں سید سلطان شاہ آئندہ 2 سال کیلئے ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔ کونسل نے متفقہ طور پاکستانی اسکواڈ کو ویزے جاری نہ کرنے کی مذمت کی اور سیاست کو کھیل سے الگ رکھنے پر زور دیا۔ پاکستان بلائنڈ ٹیم ویزے نہ ملنے کے باعث بھارت میں ہونے والے تیسرے بلائنڈ ٹی20 ورلڈ کپ میں حصہ نہیں لےسکی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *