وزیراعظم کا پی سی بی کے معاملات چلانے کیلیے 14 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ، نجم سیٹھی سربراہ ہوں گے

وزیراعظم کا پی سی بی کے معاملات چلانے کیلیے 14 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ، نجم سیٹھی سربراہ ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات چلانے کیلٸے منیجمنٹ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 14 رکنی منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کی سربراہی میں کام کرے گی . وزیراعظم آفس کی جانب سے وزارت بین الصوباٸی رابطہ کو لکھے جانیوالے جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے پی سی بی کے معاملات چلانے کیلٸے کمیٹی تشکیل دی ہے۔ 14 رکنی کمیٹی 120 روز تک پی سی بی کے معاملات دیکھے گی. نجم سیٹھی کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے جبکہ ممبران میں شفقت رانا، شاہد آفریدی شکیل شیخ ،نعمان بٹ ، گل زادہ، ہارون رشید، ثناء میر، گل محمد کاکڑ، ایزد سید، ایاز بٹ ،مصطفی رمدے ، چوہدی عارف سعید شامل ہے۔ کابینہ کی منظوری کے بعد کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *