قطر: فٹبال ورلڈ کپ میں ایک اور اپ سیٹ، ورلڈ نمبر ون برازیل کو کیمرون کے ہاتھوں 0-1 سے شکست

قطر: فٹبال ورلڈ کپ میں ایک اور اپ سیٹ، ورلڈ نمبر ون برازیل کو کیمرون کے ہاتھوں 0-1 سے شکست

فٹبال ورلڈ کپ کیمرون نے عالمی نمبر ایک برازیل کو 0-1 سے اپ سیٹ شکست دے دی۔ فتح کے باوجود کیمرون کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی۔ لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ جی کے میچ میں برازیل نے اپنے اہم کھلاڑیوں کو ریسٹ کروایا۔ کھیل کے 90 منٹ تک مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا۔ انجری ٹائم کے دوسرے منٹ میں ابوبکر نے گول داغ کر کیمرون کو برتری دلادی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔ یہ کیمرون کی برازیل کیخلاف 3 ورلڈ کپ مقابلوں میں پہلی کامیابی ہے. 5 مرتبہ کی عالمی چیمپین برازیل 2 میچز جیت کر پہلے ہی ناک آوٹ راونڈ میں جگہ پکی کرچکی تھی۔ برازیل نے گروپ جی میں 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *