ورلڈ فیڈریشن فارمیڈیکل ایجوکیشن نےپاکستان میڈیکل کمیشن کے الحاق کی درخواست منظور کرلی
2024 تک پاکستانی ڈاکٹرز کےامریکاجانےاورپریکٹس کرنےپر کوئی پابندی نہیں ہوگی ۔
پریزیڈنٹ پاکستان میڈیکل کمیشن ڈاکٹر ارشد تقی کے مطابق ڈیڈلائن ختم ہونےسےقبل پی ایم سی کاورلڈ فیڈریشن فارمیڈیکل ایجوکیشن سےالحاق ہو جائے گا۔ورلڈ فیڈریشن فارمیڈیکل ایجوکیشن کےساتھ الحاق کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔
ورلڈ فیڈریشن فار میڈیکل ایجوکیشن،پاکستان میڈیکل کمیشن کےنظام کاجائزہ لےکرالحاق کی منظوری دےگی۔ اس عمل میں 12سے18 مہینے لگ سکتےہیں۔ امریکی فیڈریشن آف اسٹیٹ میڈیکل بورڈزکے وفد نے بھی جلد پاکستان آنے کی حامی بھر لی۔ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف میڈیکل ریگولیٹری اتھارٹیز کاوفد بھی پاکستان آنے کو تیار ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ عالمی اداروں کی ایکریڈیشن اورالحاق کےبعد پاکستانی میڈیکل اسٹوڈنٹس اورڈاکٹرز پوری دنیا میں کام کرسکیں گے۔