نیٹ فلکس کو امید ہے کہ اس اسٹور کے ذریعے وہ اپنے مشہور شوز “اسٹرینجر تھنگز”، “برجرٹن،” اور “سکویڈ گیم” کے شائقین کو حقیقی تجربے کے ساتھ جوڑ دے گا۔
لاس اینجلس میں واقع یہ اسٹور جنوری کے اوائل تک کھلا ہے۔ جس میں خریداروں کو “سکویڈ گیم” کی لیزر آنکھوں کے ساتھ مشہور ینگ-ہی اینیمیٹرونک گڑیا اور
پیریڈ ڈرامہ “برجرٹن” سے ملکہ شارلٹ کے تخت کے ساتھ تصاویر لینے کا موقع ملے گا۔
اسٹور پر نیٹ فلکس کے شوز کے ملبوسات اور پروپس بھی ڈسپلے پر ہیں، جس میں ایک گٹار بھی شامل ہے جسے “اسٹرینجر تھنگز” کے ایک مرکزی کردار نے استعمال کیا ہے۔