نوری آباد کے قریب سیلاب متاثرین کی بس میں خوفناک آتشزدگی، 12بچوں سمیت 18افراد جاں بحق

نوری آباد کے قریب سیلاب متاثرین کی بس میں خوفناک آتشزدگی، 12بچوں سمیت 18افراد جاں بحق

سیلاب متاثرین پرایک اورقیامت ٹوٹ پڑی۔ نوری آباد کےقریب M9 موٹروے پر سیلاب متاثرین کی مسافر کوچ میں خوفناک آتشزدگی سے 12 بچوں سمیت 18 افراد جھلس کر جان کی بازی ہارگئے۔ بدقسمت بس کراچی سے خیرپور ناتھن شاہ جارہی تھی جس میں 55مسافرسوارتھے۔ ریسکیوٹیموں ںے لاشوں اورزخمیوں کواسپتال منتقل کیا۔ ابتدائی تحقیقات کےمطابق آگ بس کے اے سی یونٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ ایمرجنسی ایگزٹ کے باعث کافی جانیں محفوظ رہیں۔ لاشوں کوآبائی علاقوں کوروانہ کردیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *