امریکی ریاست شمالی کیرولائنا کے دارالحکومت میں جمعرات کو ایک شخص نے فائرنگ کرکے پانچ افراد کو ہلاک کر دیا۔ ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا۔لیکن رات ساڑھے نو کے قریب گرفتار کرلیا گیا۔ مجرم کی شناخت اور عمر جاری نہیں کی گئی۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سڑکیں بند کر دیں اور رہائشیوں کو انتباہ کیا کہ وہ حملہ آور کی تلاش کے دوران اندر ہی رہیں۔ مشتبہ فرد کے ہاتھوں ہلاک ہونے والوں میں ایک آف ڈیوٹی پولیس افسر بھی شامل تھا، جسے پولیس نے صرف ایک سفید فام، نوعمر مرد بتایاہے۔ ایک اور پولیس افسر سمیت دو افراد کو ہسپتال لے جایا گیا۔ افسر کو بعد میں ڈسچارج کر دیا گیا، لیکن دوسرے زندہ بچ جانے والے شخص کی حالت تشویشناک ہے۔