نئےسال کا نیوزی لینڈ سے آغاز،سڈنی، دبئی اورہانگ کانگ میں شاندارآتش بازی

نئےسال کا نیوزی لینڈ سے آغاز،سڈنی، دبئی اورہانگ کانگ میں شاندارآتش بازی

نئی اُمنگوں، خوشیوں اوراُمیدوں کے ساتھ کئی ممالک میں نئے برس کا آغاز ہوگیا۔ رنگ و نور کی برسات میں سال نو کا خیر مقدم کیا گیا۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں شاندارآتش بازی کے ساتھ سال 2023 کوخوش آمدید کہا گیا۔

 

 

 

 

سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں نئے سال کا آغاز ہوا۔ آسٹریلیا میں سڈنی ہاربر پر ہزاروں منچلوں نے نئے سال کو خوش آمدید کہا۔ ہانگ کانگ میں سال نو کے ابتدائی لمحات میں وکٹوریا ہاربر پر رنگ و نور کی بارات سج گئی۔

 

 

 

 

 

 دوسری جانب تائیوان میں بارہ بجتے ہی تائی پے کا بلند ترین ٹاور روشنیوں سے منور ہوگیا۔ متحدہ عرب امارات میں بھی سال نو کا بھرپور اندازمیں استقبال کیا گیا۔ دنیا کی سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ ہوا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *