فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے کرسٹیانو رونالڈو کے فینز کی شدید تنقید کے بعد لائنل میسی سے متعلق وائرل ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی۔ 18 دسمبر کو فٹبال ورلڈ کے فائنل کے بعد فیفا نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر لائنل میسی کی ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ تصویر شئیر کرتے ہوئے ٹوئٹ میں میسی کو GOAT یعنی “سب سے عظیم کھلاڑی” قرار دے دیا۔ لکھا کہ اب اس حوالے سے بحث ختم ہوگئی۔ حتمی انعام بھی اب کلیکشن کا حصہ بن گیا اور میراث مکمل ہوگئی۔
یہ پوسٹ سپر اسٹار رونالڈو کے فینز کیلیے چنگاری ثابت ہوئی اور ٹوئٹر پر میسی اور رونالڈو کے حامی آمنے سامنے آگئے۔ رونالڈو کے سپورٹرز کی جانب سےآڑے ہاتھوں لئے جانے کے بعد فیفا کو ٹوئٹ ہٹانا پڑی۔