غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق میانمارکی فوج نے مقامی گاؤں میں منعقدہ تقریب پر بمباری کی جس سے گاؤں کے7 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق بمباری سے درجنوں مکانات تباہ ہوگئے، بجلی اور مواصلات کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے۔
دوسری جانب فضائی حملے پر میانمارکی فوج کی جانب سےکوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔