ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 29 اشیائے ضرور یہ مہنگی ہوئیں ، چینی کی قیمت 5 روپے 35 پیسے فی کلو بڑھ گئی۔ صرف ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 5 روپے 46 پیسے فی کلو ،آلو 5 روپے 10 پیسے اور پیاز 12 روپے 32 پیسے فی کلو مزید مہنگے ہوگئے ۔ 20 کلو آٹے کا تھیلا 69 روپے 19 پیسے مہنگا ہو کر 1774 روپے 70 پیسے تک پہنچ گیا ، ڈھائی کلو گھی کا کاٹن 59 روپے 80 پیسے مہنگا ہوا ، دہی3 روپے 44 پیسے، دودھ 2 روپے 84 پیسے فی لٹر مہنگا ہوا ،دال ماش، چاول، بیف، چائے نمک کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

- March 13, 2023
2 years ago
0
You can share this post!