منسٹروہاب ریاض کو پی ایس ایل میں تھوڑا ٹائٹ رکھوں گا، بابراعظم

منسٹروہاب ریاض کو پی ایس ایل میں تھوڑا ٹائٹ رکھوں گا، بابراعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم پی ایس ایل میں نگراں وزیرکھیل پنجاب وہاب ریاض کے ساتھ کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں۔ کہتے ہیں وہاب ریاض کبھی کبھارجوش میں اِدھراُدھربولنگ کرجاتےہیں۔ میچ میں منسٹرصاحب کو تھوڑا ٹائٹ رکھوں گا۔۔ پی سی بی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہاب ریاض ٹی20 کے تجربہ کاربولر ہیں کوشش کریں گے ان کے ساتھ مل کرچلیں لیکن جوش میں وہ کبھی خراب بولنگ بھی کردیتے ہیں اسلئے پنجاب کے نگراں وزیرکھیل کو تھوڑی ڈوزدینی پڑے گی۔ بابراعظم نے مزید کہا کہ نئی فرنچائزپشاورزلمی سے کھیلنے کیلئے بےچین ہوں۔ کوشش ہوگی کہ زلمی کے ساتھ شروعات اچھی ہو۔ پی ایس ایل کا میرے کیرئیرمیں اہم کردار ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *