ملک بھرسرد اورخشک موسم برقرار، پہاڑی علاقوں میں بارش اوربرفباری کا امکان

ملک بھرسرد اورخشک موسم برقرار، پہاڑی علاقوں میں بارش اوربرفباری کا امکان

اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اور وسطی علاقوں میں سرد اور مطلع ابر آلود رہےگا۔ بالائی پنجاب، شمالی بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش اوربرفباری کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ بالائی علا قوں میں شدید سرد رہا۔
آج سب سے کم درجہ حرارت لیہہ میں منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کالام منفی 06، گوپس منفی 05، پاراچنار منفی 04 اوراسکردو میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دارلحکومت اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری، لاہورمیں 11، پشاورمیں 8، کراچی میں 13 اورکوئٹہ میں 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *