فلم اور ٹی وی کے معروف اداکار قوی خان 80 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

فلم اور ٹی وی کے معروف اداکار قوی خان 80 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

قوی خان کی نمازجنازہ پیر کو بعد نماز ظہر مسی ساگا کی جامع مسجد میں ادا کی جائے گی، انہیں کینیڈا کے برامپٹن شہر کے میڈوویل قبرستان میں سپرِدِ خاک کیا جائے گا۔ بیٹے عدنان قوی خان نے بتایا کہ وہ جگر کے کینسر میں مبتلا تھےاور کینیڈا کے وان شہر کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔  محمد قوی خان  15 نومبر 1942 کو پشاور میں پیدا ہوئے ۔ قوی خان نے کم عمری میں ہی ریڈیو پاکستان سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔ انہوں نے بے شمار ٹی وی، ریڈیو اور اسٹیج ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ کم و بیش 200 فلموں میں کام کیا۔ قوی خان کو 1980 میں تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا، اس کے علاوہ ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔  1964 میں پاکستان ٹیلی ویژن کا آغاز ہوا تو پہلے ڈرامے “نذرانہ ” میں چائلڈ اسٹار کے طور پر کام کرنے کا اعزاز بھی قوی خان کو حاصل ہوا۔ ان کے معروف ڈراموں میں اندھیرا اجالا، فشار، لاہور گیٹ، مٹھی بھر، مٹی مٹی، بیٹیاں، سنڈریلا اور درشہوار شامل ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *