مارک کولزکوایک بارپھرویمنز کرکٹ ٹیم کا کوچ لگانےکا فیصلہ

مارک کولزکوایک بارپھرویمنز کرکٹ ٹیم کا کوچ لگانےکا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی نے ایک بار پھر مارک کولز کو قومی ویمنز ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے مارک کولز اس سے پہلے 2017 سے 2019 تک قومی ویمن کرکٹرز کے ساتھ ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔ ان کی کوچنگ میں پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس میں اتار چڑھاو جاری رہا تھا۔ پی سی بی حکام نے ایک بار پھر ان سے رابطہ کرکے انہیں دوبارہ پاکستان آکر کام کرنے پر رضامند کرلیا ہے۔ آئندہ چند روز تک ان کی پاکستان آمد متوقع ہے۔ نجم سیٹھی کی بطور سربراہ منیجمنٹ کمیٹی یہ دوسری بڑی تقرری ہے۔ اس سے قبل انہوں نے شاہد آفریدی کو چیف سلیکٹر مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *