لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف مقرر

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف مقرر

جنرل عاصم منیر پہلے آرمی چیف ہوں گے جو ملٹری انٹیلی جنس اور آئی ایس آئی میں رہ چکے ہیں اور وہ پہلے آرمی چیف ہیں جو اعزازی شمشیر یافتہ ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر گزشتہ دور حکومت میں ڈی جی آئی ایس آئی رہ چکے ہیں اور وہ اس وقت جی ایچ کیو میں کوارٹر ماسٹر تعینات ہیں جب کہ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کور کمانڈر راولپنڈی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

جنرل ہیڈ کوارٹرز سے آنے والی سمری میں جنرل عاصم منیر کا نام سنیارٹی لسٹ میں پہلے نمبر اور ساحر شمشاد کا نام دوسرے نمبر پر تھا۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ ساحر شمشاد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ہونگے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *