لڑکی کے مبینہ اغوا کا کیس: عدالت نے لڑکی کو عارضی طور پر والدین کے حوالے کردیا

لڑکی کے مبینہ اغوا کا کیس: عدالت نے لڑکی کو عارضی طور پر والدین کے حوالے کردیا

سندھ ہائیکورٹ نے لڑکی کے مبینہ اغوا کے کیس میں لڑکی کوعارضی طور پر والدین کے حوالے کردیا۔ کم عمر بچی کے مبینہ اغوا سے متعلق کیس میں والدین کی جانب سے حوالگی کے کیس کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔ دوران سماعت ظہیر احمد کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ یہ درخواست ناقابل سماعت ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے بچی کی حوالگی سے متعلق درخواست مسترد کر دی تھی۔ عدالت نے لڑکی کے والد مہدی کاظمی سے سوال کیا کہ عدالت کو کیا گارنٹی دیں گے؟ عدالت نے لڑکی والدہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو بچی دے رہے ہیں آپ پر اب بھاری ذمہ داری ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے بچی کو عارضی طور پر والدین کے ساتھ جانے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ لڑکی کی مستقل حوالگی کا فیصلہ ٹرائل کورٹ نے کرنا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے بچی کی حوالگی کے لیے والدین کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن آفیسر ہر ہفتے لیڈی ڈاکٹر کے ہمراہ لڑکی سے ملاقات کریں گی اور لڑکی سے ملاقات کے بعد رپورٹ ٹرائل کورٹ میں جمع کرائیں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *