پی سی بی بلاسٹرز نے ڈائنامائٹس کودلچسپ مقابلے کے بعد 7 رنزسے شکست دے کرٹی20 ویمنزکرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلے گئے فائنل میں بلاسٹرزنے پہلے کھیلتے ہوئے3 وکٹوں پر145رنزاسکورکئے۔ اوپنرسدرہ امین نے 49 اوربسمہ معروف نے 45 رنزکی اننگزکھیلی۔ ہدف کے تعاقب میں ڈائنامائنٹس کی ٹیم مقررہ اوورزمیں 8 وکٹ پر138رنز بناسکی۔ ندا ڈار 37 اورناہیدہ خان 34 رنزبنا کرنمایاں رہیں۔ ماہم منظورنے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

- December 9, 2022
2 years ago
0
You can share this post!