لاہور: پرویزالہیٰ اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب، اپوزیشن کا شورشرابہ، ووٹنگ کا بائیکاٹ

لاہور: پرویزالہیٰ اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب، اپوزیشن کا شورشرابہ، ووٹنگ کا بائیکاٹ

مسلم لیگ ن کو پنجاب اسمبلی میں بڑا جھٹکا لگ گیا۔ وزیراعلی پنجاب پرویز الہیٰ اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہوگئے۔ عمران خان کی حکمت عملی صحیح ثابت ہوگئی۔ ووٹنگ کیلیے رات 12 بجے کے بعد اسمبلی کا نیا سیشن ہوا۔ نیا ایجنڈا جاری ہونے پر اپوزیشن نے ہنگامہ کیا۔ ہاتھا پائی کے ساتھ کرسیاں بھی چل گئیں۔ شور شرابے کے دوران اعتماد کی قرارداد پیش کردی گئی۔ اپوزیشن نے ووٹنگ کے عمل کا بائیکاٹ کیا اور ایوان سے باہر چلے گئے۔ رائے شماری میں پرویز الہیٰ پر 186اراکین نے اعتماد کا اظہار کردیا۔ اسپیکر سبطین خان نے رائے شماری کے نتائج کا اعلان کیا جس کے بعد ایوان نعروں سے گونج اٹھا۔ اسپیکر نے اسمبلی کا اجلاس 23 جنوری دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *