لاہور: ویمن ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ میں پی سی بی اسٹرائیکرز اور ڈائنامائٹس کی کامیابی

لاہور: ویمن ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ میں پی سی بی اسٹرائیکرز اور ڈائنامائٹس کی کامیابی

لاہور: لاہورمیں جاری ویمن ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کےدوسرے مرحلے میں پی سی بی اسٹرائیکرز اورڈائنامائٹس نے اپنے میچزجیت لئے۔ ایل سی سی اے گراؤنڈ پرکھیلے گئےمیچ میں ڈائنامائٹس نے چیلنجرزکیخلاف پہلے کھیلتے ہوئے8وکٹ پر137رنزاسکورکئے۔ ناہیدہ خان نےنصف سنچری بنائی۔ انوشہ ناصرنے4شکارکئے۔ ہدف کےتعاقب میں چیلنجرزکی ٹیم 5وکٹ پر125رنزبناسکی۔ دعا مجید 41رنزبنا کرنمایاں رہیں۔ دوسرے میچ میں پی سی بی اسٹرائیکرز نے بلاسٹرزکو 8وکٹوں سے ہرادیا۔ بلاسٹرزنے مقررہ اوورزمیں 8وکٹ پر141رنزاسکورکئے۔ جواب میں اسٹرائیکرز نے ہدف 18ویں اوورمیں 2وکٹوں پرپورا کرلیا۔ ارم جاوید 54رنزپرناٹ آؤٹ رہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *