لاہور: لیجنڈری اولمپیئن منظورجونیئر دل کے عارضے کے باعث انتقال کرگئے
پاکستان ہاکی کا درخشاں ستارہ، اولمپیئن منظور جونیئر 64 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئے، قومی ہاکی ٹیم کے چیف سلیکٹرمنظورجونیئر دل کے عارضے کے باعث لاہور کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ 1984کے لاس اینجلس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔ وہ 1978اور1982 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے رکن بھی رہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کےصدراورسیکریٹری نےمنظورجونئیرکےانتقال پررنج وغم کا اظہارکیا ہے۔۔