لاہور: آئرلینڈ ویمنز کیخلاف ٹی20 اور ون ڈے سیریز کیلیے قومی خواتین اسکواڈز کا اعلان

لاہور: آئرلینڈ ویمنز کیخلاف ٹی20 اور ون ڈے سیریز کیلیے قومی خواتین اسکواڈز کا اعلان

آئرلینڈ ویمنز کے خلاف سیریز کے لئے قومی خواتین کرکٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ میں فاطمہ ثناء کی واپسی ہوئی ہے. ڈیانا بیگ انجری کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں. قومی ویمنز ون ڈے اور ٹی ٹونٹی اسکواڈ کی قیادت بسمہ معروف کریں گی. ون ڈے اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں ایمن انور، عالیہ ریاض، فاطمہ ثناء، غلام فاطمہ اور کائنات امتیاز، منیبہ علی، نشرہ سندھو، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سدرہ نواز اور امِ ہانی شامل ہیں۔ ٹی 20 اسکواڈ کپتان بسمہ معروف سمیت ایمن انور، عالیہ ریاض اور عائشہ نسیم, فاطمہ ثناء، جویریہ خان، کائنات امتیاز، منیبہ علی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، نشرہ سندھو، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین اور طوبی حسن پر مشتمل ہے۔ تین ٹی20 اور3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز 4 سے 16 نومبر تک قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *