پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئین برازیل نے فٹبال ورلڈ کپ 2022 کے کوارٹرفائنل میں انٹری دے دی۔ اسٹیڈیم 974 میں برازیل نے جنوبی کوریا کو ایک کے مقابلے میں 4 گول سے آوٹ کلاس کیا۔ برازیل نے شاندار اٹیکنگ کھیل پیش کرکے جنوبی کوریا پر دباو برقرار رکھا۔ ساتویں منٹ میں ونشیس جونئیر نے برازیل کی جانب سے گول کا کھاتہ کھولا۔ انجری سے صحتیاب ہونے والے نیمار جونئیر نے کم بیک میچ میں پنالٹی پر گول اسکور کیا۔ 29ویں منٹ میں ریچارلیسن نے گول داغ کر اسکور 0-3 کردیا۔ 7 منٹ بعد لوکاس نے برازیل کی جانب سے چوتھا گول اسکور کردیا۔ برازیلین ٹیم دوسرے ہاف میں مزید کوئی گول اسکور نہ کرسکی۔ جنوبی کوریا کا واحد گول 76ویں منٹ میں پیک سیونگ نے اسکور کیا۔ کوارٹرفائنل میں برازیل کا مقابلہ کروشیا سے ہوگا۔

- December 6, 2022
2 years ago
0
You can share this post!