قطر: مراکش نے فٹبال ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کردی، پہلی بار سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ پرتگال کا سفر ختم

قطر: مراکش نے فٹبال ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کردی، پہلی بار سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ پرتگال کا سفر ختم

فٹبال ورلڈ کپ 2022 میں ایک اور اپ سیٹ۔ کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال ایونٹ سے باہر ہوگئی۔ مراکش نے نئی تاریخ رقم کردی۔ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی افریقی ٹیم بن گئی۔ ال تھمامہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے کوارٹرفائنل میں مراکش نے شاندار کھیل پیش کیا۔ 42ویں منٹ میں یوسف النصری نے گول داغ کر مراکش کو برتری دلادی۔ پرتگال کے کوچ نے کرسٹیانو رونالڈو کو 50ویں منٹ میں میدان میں اتارا لیکن وہ ٹیم کو میچ میں واپس نہ لاسکے۔ پرتگال نے آخری لمحات میں گول کرنے کی متعدد کوششیں کیں لیکن کامیابی نہ مل سکی۔ یوں مراکش نے 0-1 سے فتح سمیٹتے ہوئے ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار آخری 4 ٹیموں میں جگہ بنالی۔ جیت پر مراکش کے کھلاڑیوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا۔ کرسٹیانو رونالڈو شکست پر اپنے آنسو نہ روک پائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *