قطر: فیفا ورلڈ کپ میں جرمنی اور اسپین کا میچ 1-1 گول سے برابر

قطر: فیفا ورلڈ کپ میں جرمنی اور اسپین کا میچ 1-1 گول سے برابر

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں دو سابق عالمی چیمپیئنز جرمنی اور اسپین کا مقابلہ 1-1 گول سے برابر ہوگیا۔ جرمنی کو ناک آوٹ مرحلے تک پہنچنے کیلیے لائف لائن مل گئی۔ البیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گیند کو جال میں نہ پہنچا سکی۔ 62ویں منٹ میں الوارو موراتا نے گول کرکے اسپین کو برتری دلادی۔ جرمنی نے میچ برابر کرنے کی سر توڑ کوشش کی جس کے نتیجے میں 83ویں منٹ میں فلکروگ نے گول داغ دیا اور جرمنی کو ایک قیمتی پوائنٹ دلوادیا۔ جرمن ٹیم گروپ ای میں ایک پوائنٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے اور اسے راونڈ آف 16 تک رسائی کیلیے اپنے آخری میچ میں نہ صرف کوسٹاریکا کو شکست دینا ہوگی بلکہ اسپین کی جاپان کیخلاف کامیابی کیلیے بھی دعا کرنی ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *