آسٹریلیا نے ڈنمارک کو 0-1 سے حیران کن شکست دے کر 16 سال میں پہلی بار فٹبال ورلڈ کپ کے ناک آوٹ راونڈ کیلیے کوالیفائی کرلیا۔ شکست کے باعث ڈنمارک کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی۔ ڈنمارک نے پہلے ہاف میں کھیل کا کنٹرول اپنے پاس رکھا لیکن گول اسکور نہ کرسکی۔ 60ویں منٹ میں آسٹریلیا کے میتھیو لیکی نے شاندار موو بناتے ہوئے گول اسکور کرڈالا۔ بقیہ وقت میں مزید کوئی گول اسکور نہیں ہوا اور آسٹریلیا نے 0-1 سے کامیابی سمیٹ لی۔ آسٹریلیا نے گروپ ڈی میں 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔

- November 30, 2022
3 years ago
0
You can share this post!