قطر میں جاری فٹبال ورلڈکپ میں آج 4 میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ سابق ورلڈ چیمپیئن ارجنٹائن اورسعودی عرب کے درمیان ہوگا۔ لوسیل اسٹیڈیم میں میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر3 بجے شروع ہوگا۔ دوسرے میچ میں ڈنمارک اورتیونس میں جوڑپڑے گا۔ دونوں ٹیمیں شام 6 بجے ایک دوسرے پرجھپٹیں گی۔ میکسیکو اورپولینڈ کی ٹیمیں بھی ٹکرائیں گی۔ اسٹیڈیم 974 میں میچ کا آغازرات 9 بجے ہوگا۔ دن کے آخری میچ میں دفاعی چیمپیئن فرانس اورآسٹریلیا دودوہاتھ کریں گے۔ ال جنوب اسٹیڈیم میں میچ رات 12 بجے شروع ہوگا۔

- November 22, 2022
2 years ago
0
You can share this post!