قطر: فٹبال ورلڈ کپ میں کوسٹاریکا کی جاپان کیخلاف 0-1 سے کامیابی

قطر: فٹبال ورلڈ کپ میں کوسٹاریکا کی جاپان کیخلاف 0-1 سے کامیابی

قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ میں کوسٹاریکا نے جاپان کو 0-1 سے شکست دے دی۔ اپنے پہلے میچ میں جرمنی کو اپ سیٹ شکست دینے والی جاپانی ٹیم کوسٹاریکا کیخلاف اچھی کارکردگی نہیں دکھاسکی۔ پہلے ہاف میں کوسٹاریکا کے مضبوط دفاع کے باعث جاپانی ٹیم گول اسکور نہ کرسکی۔ کوسٹاریکا نے بھی گول کرنے کے مواقع ضائع کیے۔ 81ویں منٹ میں کیشر فلر نے گیند کو جال میں پہنچا کر کوسٹاریکا کو برتری دلادی جو کھیل ختم ہونے تک برقرار رہی۔ یہ کوسٹاریکا کی جاپان کے خلاف 3 میچز میں پہلی کامیابی ہے۔ گروپ ای میں جاپان 3 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور کوسٹاریکا تیسرے نمبر پر ہے.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *