قطر: فٹبال ورلڈ کپ میں ایک اور اپ سیٹ، مراکش نے عالمی نمبر 2 بیلجئیم کو پچھاڑ دیا

قطر: فٹبال ورلڈ کپ میں ایک اور اپ سیٹ، مراکش نے عالمی نمبر 2 بیلجئیم کو پچھاڑ دیا

قطر فٹبال ورلڈ کپ میں اپ سیٹس کا سلسلہ جاری ہے۔ افریقی ٹیم مراکش نے عالمی نمبر 2 بیلجئیم کو 0-2 سے حیران کن شکست دے دی۔ ال تھمامہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں کوئی گول اسکور نہ ہوسکا۔ مراکش نے دوسرے ہاف میں جارحانہ کھیل پیش کیا۔ 73ویں منٹ میں بیلجئیم کء گول کیپر کی غلطی کی وجہ سے مراکش کو برتری مل گئی۔ پہلا گول صابری نے اسکور کیا۔ انجری ٹائم میں ابوخلال کے گول نے بیلجئیم کی شکست پر مہر ثبت کردی۔ فتح کی بدولت مراکش کی ٹیم گروپ ایف میں چار پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئی۔ مراکش نے کروشیا کیخلاف پہلا میچ برابر کیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *