فیفا ورلڈ کپ، دفاعی چیمپیئن فرانس کا فاتحانہ آغاز، آسٹریلیا کو 1-4 سے ہرادیا

فیفا ورلڈ کپ، دفاعی چیمپیئن فرانس کا فاتحانہ آغاز، آسٹریلیا کو 1-4 سے ہرادیا

قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپئین فرانس نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز کردیا۔ ال جنوب اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے نویں منٹ میں گول کرکے برتری حاصل کی لیکن فرنچ ٹیم میچ میں واپس آئی اور پہلے ہاف میں 2 گول داغ دئیے۔ فرانس نے دوسرے ہاف میں بھی اٹیکنگ کھیل جاری رکھا اور مزید 2 گول اسکورکر ڈالے. یوں میچ کا اختتام 1-4 سے فرانس کی فتح پر ہوا۔ فرانس کی جانب سے اولیور گیرو نے 2 جبکہ کلن ماپے اور ریبیوٹ نے 1,1 گول اسکور کیا۔ اس سے قبل میکسیکو پولینڈ اور ڈنمارک تیونس کے میچز بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوئے. چاروں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ایوارڈ کردیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *