بیس نومبر سے قطر میں شروع ہونے والے فٹبال ورلڈکپ میں بہت کچھ پہلی بار ہورہا ہے ۔
یہ فٹبال ورلڈکپس کی تاریخ کا پہلا موقع ہے جب اس کا آغاز موسم سرما میں ہورہا ہے۔
کے فٹبال ورلڈ کپ کے لیے اسٹیڈیمز کی تعمیر سمیت انفرا اسٹرکچر منصوبوں پر 200 ارب ڈالرز سے زیادہ خرچ آیا ۔2022
قطر میں تعمیر کیے گئے تمام 8 ورلڈکپ اسٹیڈیمز تک گاڑی کے ذریعے ایک گھنٹے کے اندر پہنچنا ممکن ہے۔
قطر میں 32 ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔
یہ 32 ٹیموں کے فارمیٹ پر مبنی 7 واں اور آخری ورلڈکپ ہوگا۔