فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی امریکی فٹبال ٹیم کو صدرجو بائیڈن نے ٹیلی فون کیا۔ بائیڈن نے ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا،، کہا۔۔ آپ کی ٹیم میں کئی اسٹارز موجود ہیں۔ دل سے کھیلیں اورسب کو حیران کردیں۔ ایک دوسرے پراعتماد کرتے رہیں۔ کاش میں بھی آپ کے میچزدیکھنے کیلئے وہاں موجود ہوتا۔ امریکی صدر نے ازراہ مذاق کہا کہ اگرفٹبال کوچ انہیں ٹیم میں رکھیں تو وہ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔ امریکی فٹبال ٹیم نے بھی صدر کا شکریہ ادا کیا۔ امریکی ٹیم فیفا ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ آج ویلز کیخلاف کھیلے گی۔

- November 21, 2022
2 years ago
0
You can share this post!