قطر میں جاری فٹبال ورلڈکپ 2022 میں بڑا اپ سیٹ ہوگیا۔ سعودی عرب نے 2 بارکی عالمی چیمپئین ارجنٹائن کو1-2 سے پچھاڑ دیا۔ لوسیل اسٹیڈیم میں عالمی نمبر3 ارجنٹائن اور51 ویں نمبر کی ٹیم سعودی عرب کا جوڑ پڑا۔ کپتان لائنل میسی نے دسویں منٹ میں گول کرکے ارجنٹائن کوبرتری دلائی۔ ریفری نے آف سائیڈ پرارجنٹائن کے3 گول مستردکئے۔ دوسرے ہاف میں سعودی عرب نے دھماکے دارآغازکیا۔ الشہری نے 38ویں منٹ میں گیند کو جال میں پہنچایا۔ 5 منٹ بعد الدوساری نے گول داغ کرمقابلہ 1-2 کردیا۔ ارجنٹائن نے برتری ختم کرنے کیلئےتابڑتوڑحملے کئے لیکن سعودی گول کیپر محمد ال اویس نے ہر حملہ ناکام بنادیا۔ سعودی عرب نے 1-2 سے میدان مارلیا۔ ارجنٹائن کی سعودی عرب کے ہاتھوں شکست فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ کے بڑے اپ سیٹس میں سے ایک ہے۔

- November 22, 2022
2 years ago
0
You can share this post!