فروری میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا، محکمہ موسمیات

فروری میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا، محکمہ موسمیات

آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے زیادہ ترحصوں میں موسم سرد اورخشک رہا جبکہ بالائی علاقوں اورشمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق فروری میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا۔ شمال اورمغربی حصوں میں بارشیں معمول سے کم ہوں گی جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں بارشیں معمول کے مطابق ہوں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق فروری میں دھند پڑنےکا سلسلہ کم ہوجائے گا۔ آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت استورمیں منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسکردو میں منفی 6، گلگت میں منفی 2، اسلام آباد میں 4، لاہوراورپشاورمیں 7،7، کراچی میں 12 اورکوئٹہ میں 0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *