فاسٹ بولرحسن علی نے دبئی میں قومی اسکواڈ کوجوائن کرلیا
حسن علی کو فاسٹ بولرمحمد وسیم جونیئرکی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا جو ٹریننگ کے دوران سائیڈ اسٹرین انجری کا شکارہوگئے تھے۔ ایشیا کپ کی ٹیکنیکل کمیٹی نےحسن علی کی ٹیم میں شمولیت کی منظوری دے دی۔ دوسری جانب ٹیم منیجمنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ محمد وسیم جونیئر دبئی میں اسکواڈ کے ہمراہ رہ کر اپنا ری ہیب مکمل کریں گے۔