ٹی20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کیخلاف فائنل میں فیلڈنگ کے دوران انجرڈ ہونے والے پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو دو ہفتے آرام کی ہدایت کی گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کےمطابق شاہین آفریدی کا پیرکو میلبرن میں اسکین کرایا گیا، اسکین میں انجری کی کوئی نشاندہی نہیں ہوئی۔ فاسٹ بولر اب بہتر محسوس کررہے ہیں۔ ان کا ری ہیب وطن واپسی کے چند روز بعد نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں شروع ہو گا، شاہین آفریدی کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی دو ہفتے کے کامیاب ری ہیب سے مشروط ہو گی، ری ہیب مکمل ہونے پر میڈیکل اسٹاف شاہین آفریدی کا دوبارہ معائنہ کرے گا۔

- November 15, 2022
2 years ago
0
Tags:
You can share this post!