شمالی آئرلینڈ کے دور دراز جزیرے پر آپ کو بھی جاب مل سکتی ہے

شمالی آئرلینڈ  کے دور دراز جزیرے پر آپ کو بھی جاب مل سکتی ہے

شمالی آئرلینڈ کے دور دراز جزیرے پر رہنے اور کام کرنے کا خیال کیسا لگتا ہے؟ ایڈونچر ناں؟ ٹھیک ہے، یہ جاب آپ کو بھی مل سکتی ہے ، اگر آپ کو فیرٹس پکڑنے میں کوئی اعتراض نہ ہو۔ فیرٹ بڑے نیولے کی قسم کا جانور ہوتا ہے۔ تقریباً 150 افراد کی آبادی کے ساتھ شمالی آئرلینڈ کے ساحل سے بالکل دور خوبصورت راتھلن جزیرے کو ایسے شخص کی ضرورت ہے جو فیریٹس اور چوہوں کے خاتمے کے لیے مدد کرسکے۔ اس جزیرے پر سمندری پرندے اور دیگر جنگلی حیات غیر مقامی فیرٹس کی وجہ سے زوال پذیر ہیں۔ ایک مقامی فوٹوگرافر ٹام میکڈونل کا کہنا ہے کہ جو بھی اس کام کے لیے آتا ہے اسے یہ پتہ ہونا چاہیے کہ یہ ایک مشکل کام ہو سکتا ہے۔ کیوں کہ کوئی نہیں جانتا کہ جزیرے پر کتنے فیرٹس ہیں اور… ان کا پتہ لگانا مشکل ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *