شاہد آفریدی کی بیٹی اور شاہین آفریدی کے نکاح کی تاریخ سامنے آگئی

شاہد آفریدی کی بیٹی اور شاہین آفریدی کے نکاح کی تاریخ سامنے آگئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سابق کپتان اور ماضی کے عظیم کھلاڑی شاہد آفریدی کی دوسرے نمبر کی بیٹی انشاء آفریدی کے ساتھ شاہین شاہ کا نکاح ہورہا ہے۔ دونوں کی منگنی دو سال پہلے ہوئی تھی۔ شاہین آفریدی 3 فروری 2023 کو انشاء آفریدی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو رہے ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق انشاء کی رخصتی بعد میں ہوگی۔ شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی کی شادی اس سے چند ماہ قبل ہوگی۔ شاہین شاہ آفریدی ان دنوں فٹنس مسائل سے دوچار ہیں اور ان کا ری ہیب جاری ہے۔ وہ پاکستان سپرلیگ کے آغاز سے قبل نکاح کررہےہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *