علامہ اقبال کی یوم پیدائش پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی ۔ پاک بحریہ کے چاق وچوبند دستے نے اعزازی گارڈز کی ذمہ داری سنبھا لی جبکہ مہان خصوصی نیول چیف کی جانب سے مزاراقبال پر پھول بھی چڑھائے گئے۔
علامہ اقبال کے یومِ ولادت پر آج ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے آج کے دن وفاقی اور صوبائی ادارے بند رہیں گے جبکہ ملک کے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں، اسٹیٹ بینک سمیت دیگر وفاقی اور صوبائی محکموں میں بھی آج چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔
یوم اقبال پر عام تعطیل کے اعلان پر علامہ اقبال کی بہو جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید اقبال نے شکوہ کیا ہے کہ لوگوں کواقبال کےخیالات سے محروم رکھنے کیلئے عام تعطیل کااعلان کیاگیا۔
ناصرہ جاوید اقبال نے کہا کہ پانچ تقریبات میں مجھے مدعو کیا گیا تھا جو سب منسوخ ہوگئیں۔
انہوں نے کہا کہ عام تعطیل پرلوگ نہاری اور دہی بھلے کھائیں گے۔