شاداب خان نے ٹی ٹوئنٹی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

شاداب خان نے ٹی ٹوئنٹی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

قومی ٹیم کےآل راؤنڈرشاداب خان ٹی20 کرکٹ میں ایک سال کے دوران سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی بولربن گئے۔ شاداب خان نے یہ اعزاز بگ بیش لیگ کے 14ویں میچ میں اپنے نام کیا۔ شاداب نے ہوبارٹ ہریکینزکی نمائندگی کرتے ہوئے میلبرن رینی گیڈز کیخلاف 20 رنزدے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ شاداب نے ایرون فنچ، جوناتھن ویلز اورمجیب الرحمان کو اپنا شکاربنایا۔

 

ان تین وکٹوں کے ساتھ شاداب کی 2022 میں لی گئی وکٹوں کی تعداد 61 ہوگئی۔ اب تک کوئی بھی پاکستانی بولر ایک سال میں ٹی 20 فارمیٹ میں 61 وکٹیں حاصل نہیں کرسکا۔ فاسٹ بولر حارث رؤف 2022 میں 60 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، اس سے قبل وہاب ریاض نے 2019 جبکہ آل راؤنڈر اظہر محمود نے 2013 میں 60 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *