سڈنی: ٹی20ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل، پاکستان اورنیوزی لینڈ آمنے سامنے

سڈنی: ٹی20ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل، پاکستان اورنیوزی لینڈ آمنے سامنے

ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کے فائنل کا پہلا دعویدار کون ہوگا؟ فیصلہ آج ہوجائے گا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں سڈنی میں ٹکرائیں گی۔۔ ناک آؤٹ میچ میں شاہین کیویزکودبوچنے کیلئے تیارہیں۔ گرین شرٹس نے اہم ٹاکرے کیلئے حکمت عملی بنالی۔ وننگ کمبی نیشن کے ساتھ میں میدان میں اتریں گے۔ رواں ورلڈ کپ میں سڈنی کا میدان دونوں ٹیموں کے لیے ہی مہربان رہا ہے۔ نیوزی لینڈ نے یہاں میزبان آسٹریلیا کو ہرایا وہیں پاکستان نے گروپ 2 کی مضبوط ٹیم جنوبی افریقا کو شکست سے دوچار کیا تھا۔ سیمی فائنل کے دوران سڈنی میں بارش کے صرف 10 فیصد امکانات ہیں۔ بارش کی صورت میں میچ مکمل ہونے کیلئے دونوں اننگزمیں کم ازکم 10 اوورزکا کھیل ہونا لازمی ہے۔ اگر آج میچ مکمل نہ ہوا تو کل کھیلا جائےگا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں دونوں ٹیموں کا 6 بار ٹکراؤ ہوا۔ 4 میں فتح کے ساتھ پاکستان کا پلڑا بھاری ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *