وزیراعظم نے سعودی ولی عہد سے واقعے پرگرفتار پاکستانیوں کی رہائی اور درگزر سے کام لینے کی درخواست کی تھی۔
مدینہ منورہ کی عدالت نے 3 پاکستانیوں کو 8 سال اور 3 کو 6 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ خواجہ لقمان، محمد افضل، غلام محمد کو 8 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جبکہ انس، ارشد اور محمد سلیم کو 6 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
اس کے علاوہ ایک اور پاکستانی طاہر ملک کو بھی 3 سال قید اور 10 ہزار ریال جرمانہ کیاگیا تھا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستانیوں کی رہائی پر سعودی ولی عہد سے تشکر کا اظہار کیا۔