سعودی فٹبال کلب النصر کو جوائن کرنے والے پرتگالی فٹبالر اور ان کی پارٹنر جارجینا روڈریگز ایک مرتبہ پھر شہ سرخیوں میں آگئے۔ رونالڈو اور جارجینا نے اب تک شادی نہیں کی لیکن دونوں ایک ساتھ رہتے ہیں۔ سعودی عرب میں شادی کے بغیر ایک ساتھ رہنے کی اجازت نہیں ہے۔ میڈیا اورسوشل میڈیا پراس حوالے سے کافی چرچہ ہورہا ہے کہ سعودی حکومت دونوں کو ساتھ رہنے کی اجازت دے گی یا نہیں۔ سعودی وکلا کے مطابق حکومت رونالڈو کے حوالے سے قوانین میں نرمی کردے گی اور دونوں کو ایک ساتھ رہنے کی اجازت دے دی جائے گی۔ اگرچہ مملکت کے قوانین میں اب بھی شادی کے بغیر ایک ساتھ رہنے پر پابندی ہے لیکن رونالڈو کے معاملے میں ایسا کچھ نہیں ہے۔ شادی کے یہ قوانین اس وقت زیرغور لائے جاتے ہیں جب کوئی جرم سرزد ہوا ہو۔ رونالڈو اور سعودی کلب کے درمیان ڈھائی سال کا معاہدہ طے پایا ہے۔

- January 8, 2023
2 years ago
0
You can share this post!