سعودی میڈیا کے مطابق اینٹی کرپشن پبلک اتھارٹی نےمدینہ منورہ کی اپیل کورٹ کے ایک جج کو 5 لاکھ ریال رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔
سعودی حکام کے مطابق رشوت لینے میں ملوث جج نے مقدمے میں حق میں فیصلہ سنانے کی بات کی، گرفتار جج کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے۔ گرفتار جج کو 4سے 5 سال قید اور 50 ہزار ریال تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔