ابوظہبی اورراس الخیمہ میں سال نوکے موقع پر نئے گنزورلڈ ریکارڈز قائم ہوئے۔ ابوظہبی میں شیخ زاید فیسٹیول کےدوران سال نوپر 4 گنز ورلڈ ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ 3 ریکارڈز 40 منٹ طویل آتش بازی کے دوران ٹوٹے جبکہ ایک ریکارڈ ال وتھبہ میں ڈرون شوکےدرمیان ٹوٹا۔ شائقین کیلئے ایک ساتھ 3 ہزارڈرونزآسمان پردیکھنا ایک غیرمعمولی تجربہ تھا۔ جبکہ آدھی رات کوہونے والی شاندارآتش بازی نے لوگوں کے دل موہ لئے۔ متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں بھی نئے سال کے جشن کے موقع پر پائیرو میوزیکل شو کے دوران دوگنز ورلڈ ریکارڈ قائم ہوئے۔ ایک ریکارڈ سب سے زیادہ ملٹی روٹرز ڈرون کے ساتھ فائرورکس جبکہ دوسرا 673 ڈرونز کی مدد سے ہوا میں سب سے بڑا جملہ بنانے کا تھا۔

- January 1, 2023
2 years ago
0
You can share this post!