سابقہ ورلڈ نمبرون ٹینس اسٹار مارٹینا نیورا ٹیلووا کینسر کے عارضہ میں مبتلا

سابقہ ورلڈ نمبرون ٹینس اسٹار مارٹینا نیورا ٹیلووا کینسر کے عارضہ میں مبتلا

سابق عالمی نمبرایک ٹینس پلیئرمارٹینا نیوراٹیلووا کینسرکےعارضے میں مبتلا ہوگئیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق نیورا ٹیلووا میں گلے اور چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔ مارٹینا نے ٹینس کورٹ میں فتوحات کے جھنڈے گاڑے۔ انہوں نے کیرئیرکے دوران ویمنز سنگلز، ڈبلز اورمکسڈ ڈبلزمیں 59 گرینڈ سلم ٹائٹل جیتے۔ ایک بیان میں مارٹینا کا کہنا تھا کہ جسم کے دو حصوں پرکینسرسنگین لیکن قابلِ علاج ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ میں اس بیماری کے علاج کے بہترین نتائج کے لیے پُرامید ہوں۔ یہ پریشان کن ہے لیکن میں پوری طاقت سے اس کا مقابلہ کروں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *