کرسٹیانورونالڈو 5 ورلڈ کپ میں گول اسکورکرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے

کرسٹیانورونالڈو 5 ورلڈ کپ میں گول اسکورکرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے

پرتگال کے اسٹارفارورڈ کرسٹیانورونالڈو نے قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں اہم اعزازاپنے نام کرلیا۔ رونالڈو 5 فٹبال ورلڈکپ ٹورنامنٹس میں گول اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے۔ رونالڈو پرتگال کے لیے اپنا پانچواں ورلڈکپ کھیل رہے ہیں، انہوں نے 2022 ورلڈکپ کے پہلے میچ میں گھانا کے خلاف پنالٹی پر گول کرکے یہ کارنامہ انجام دیا۔ کرسٹیانو رونالڈو نے 2006 کے ورلڈ کپ میں پہلا گول کیا جس کے بعد انہوں نے 2010، 2014 ،2018 اور اب 2022 کے ورلڈکپ میں بھی گول اسکورکردیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *