فٹبال ورلڈ کپ سے ایک روز قبل دوحا میں فیفا فین فیسٹیول کو شائقین کیلئے کھول دیا گیا۔ فین فیسٹیول کا افتتاح فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے کیا۔ فٹبال فینزکو ورلڈ کپ کی چمکتی ٹرافی کا دیدار بھی کروایا گیا۔ فیسٹیول کے دوران میوزک کا تڑکا بھی لگا جس سے شائقین جھوم اٹھے۔ لائٹنگ شو اورآتش بازی کے شاندار مظاہرے نے سماں باندھ دیا۔ فین فیسٹیول میں روزانہ مختلف ممالک کے 40 ہزارفینز نہ صرف ایک دوسرے سے ملاقات کرسکیں گے بلکہ میگا ایونٹ کے لائیو میچزسے بھی لطف اندوزہوسکیں گے۔ ورلڈ کپ کے دوران سابق فٹبالرزبھی فین فیسٹیول میں موجود ہوں گے۔ 2006 ورلڈ کپ سے فین فیسٹیول ٹورنامنٹ کا اہم حصہ ہے۔

- November 20, 2022
2 years ago
0
You can share this post!