دفاعی چیمپیئن فرانس کی ٹیم کوورلڈ کپ سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے۔ فرانس کے اسٹرائیکر کریم بینزیما ٹانگ کی انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہرہوگئے۔ بینزیما ٹریننگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے جسے ٹھیک ہونے میں 3 ہفتے لگیں گے۔ فرنچ فٹبال فیڈریشن نے اپنے بیان میں کہا کہ دوحا کے ہسپتال میں بینزیما کا اسکین کرایا گیا جس سے ان کی انجری کی نشاندہی ہوئی۔ ٹیم کے کوچ پرامید ہیں کہ دیگرکھلاڑی کریم بینزیما کی کمی محسوس نہیں ہونے دیں گے۔ ریال میڈرڈ کی نمائندگی کرنے والے کریم بینزیما نے گزشتہ دنوں یورپ کا سب سے بڑا فٹبال ایوارڈ بالون ڈیوراپنے نام کیا تھا۔

- November 20, 2022
2 years ago
0
You can share this post!